ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن پر ریسکیواہلکاروںکی کھلی کچہری کا اہتمام

جمعہ 23 جون 2017 23:40

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن پر ریسکیواہلکاروںکی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت ضلعی ایمرجنسی افیسر علی حسنین نے کی علاوہ ازیں ریسکیوسیفٹی افیسر میڈم اصغری پروین ،کنٹرول روم انچاج طاہر عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے کھلی کچہری میںریسکیو سٹاف اور روزمرہ کی ایمرجنسیز کے دوران آنے والے درپیش مسائل پر بات کی گئی ۔

(جاری ہے)

علی حسنین نے ریسکیواہلکاروںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ ایک مقدس شبہ ہے اس کا مقصد خدمت خلق ہے جس میں ہم لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ان کی مدد کرتے ہیں ہمارا مشن پوری دیانتداری اور ایمانداری سے جاری رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ ایمبولینس کے سائرن کی اواز سنتے ہی اس کو راستہ دیں تاکہ اپ کی چھوٹی سی قربانی کی وجہ سے کسی کی جان بچ سکتی ہے۔