عید الفطر پر موٹروے پولیس نے اینٹی اوورلوڈنگ اینڈ اوورچارجنگ سکوارڈ تشکیل دے دیا۔ ایس پی او چوہدری قمر حیات

جمعہ 23 جون 2017 23:40

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) عید الفطر پر موٹروے پولیس نے اینٹی اوورلوڈنگ اینڈ اوورچارجنگ سکوارڈ تشکیل دے دیا ہے ۔ یہ باتM-4 فیصل آباد گوجرہ موٹروے پر تعینات ایس پی او چوہدری قمر حیات نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ایس ایس پی مسرور عالم اور سی پی او نسیم عباس شاہ کی ہدایات پر عید الفطر کے موقع پر زائد کرائے کی وصولی اور مسافروں کی اوورلوڈنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی اوورلوڈنگ &اوورچارجنگ سکوارڈز تشکیل دے دیئے گئے ہیںجوکہ عید کے دنوں میں زائد کرائے کی وصولی اور اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے ۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہاہے کہ وہ عید کے موقع پر زائد کرایہ کی وصولی سے اجتناب کریں ۔ ایس پی او قمر حیات نے مسافروں سے بھی کہاہے کہ وہ PSVSکی مووی کیساتھ اینٹی کرائم سکوارڈ کیساتھ تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :