ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق

جمعہ 23 جون 2017 23:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) لاہور سے چنیوٹ آنے والی ہائی روف کی موٹر سائیکل کو ٹکر خاتون جاںبحق مرد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاوہ چک نمبر 45کے رہائشی بسرا ولد محمد نواز اپنی رشتہ دار زینب زوجہ بھائی خان کے ہمراہ گائوں سے چنیوٹ آرہے تھے کہ لاہور روڈ پر برجیاں سٹاپ کے قریب لاہور سے آنے والی ہائی روف نے ان کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر دونوںزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر زینب زوجہ بھائی خاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق بسرا ولد محمد نواز کی حالت تشویش ناک ہے۔