قائم مقام سعودی سفیر کے بیان پر حکومت پاکستان یا وزارت خارجہ کی خاموشی

جمعہ 23 جون 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) قائم مقام سعودی سفیر مروان بن رضوان کی طرف سے گزشہ روز جاری کئے گئے بیان پر حکومت پاکستان یا وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کو کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے قائم مقام سفیر نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں پوچھے گئے ایک سوال پر کہا تھا کہ وزیراعظم میاں نواز سریف نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب بارے ہمیں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی ثالثی پر کوئی بات ہوئی ہے۔

نواز شریف سعودی عرب میں ہیں اگر ثالثی کی آفر کریں گے تو پھر کچھ بات ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے یہ کہا جارہا تھا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے حالیہ دورہ کے دوران کوشش کررہے ہیں کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے تنازعہ کو ختم کرا دیں۔

(جاری ہے)

لیکن سعود ی عرب کے پاکستان کیلئے قائم مقام سفیر مروان بن رضوان نے جمعرات کو دو ٹوک الفاظ میں اس کی تردید کردی۔

تاہم توقع کی جارہی تھی کہ جمعہ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ یا وزارت خارجہ کے قائم مقام سعودی سفیر کے بیان سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا جائے گا تاہم حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کرلی اس سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ قائم مقام سعودی سفیر کی پریس کانفرنس نے وزیراعظم کے اہل خانہ کے ہمراہ ذاتی دورے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے والے حکومت نمائندوں کے منہ بند کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :