شہبازشریف کی کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

جمعہ 23 جون 2017 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیر اعلی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے غم زدہ خاند انون سے ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی- انہوںنے کہا کہ وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے ہمارے ہیرو ہیںاورپوری قوم کو ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے ۔