ملک میں حالیہ دہشتگردی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں،علامہ ساجد نقوی

پاراچنار ،کوئٹہ اور کراچی میں دہشتگردی کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے جس شدید مذمت کرتے ہیں ، بیان

جمعہ 23 جون 2017 23:20

اسلام آباد /را و لپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاراچنار کے چاروں اطراف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے باوجو دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہونا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ عوام ملک میںعدم تحفظ کا شکار ہے دہشتگرد عناصر جب چاہیں جہاں چاہیں کارروائی کرتے ہیں یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں شہداء چوک کے قریب آئی جی آفس کے سامنے کار بم دھماکہ اور پارا چنار طوری بازار اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کی جانب سے دہشت گردی کے ان دونوں واقعات میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے دہشتگردی کے واقعات کو بد ترین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔علامہ ساجد نقوی کی جانب سے اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سفاک مجرموں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :