لاڑکانہ میں بھی جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا

جمعہ 23 جون 2017 23:07

لاڑکانہ ۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا جبکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علمائے کونسل، المصطفیٰ فائونڈیشن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن سٹی و ضلع کی جانب سے علامہ ریاض الحسینی، علامہ مشتاق حسین مشہدی،عاشق حسین جتوئی، امان اللہ بھٹو، سید رضا علی کی سربراہی میں مرکزی امام بارگاہ محفل خراساں سے ریلی نکالی گئی جس میں مرد و خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کے بیہمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ بیت المقدس پر قبضہ ختم کرکے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کو بند کیا جائے۔