تعلیمی بورڈ سکھر میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونیوالے طلبہ طالبات کے اعزاز میں تقریب

جمعہ 23 جون 2017 23:03

سکھر۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) تعلیمی بورڈ سکھر میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونیوالے طلبہ طالبات کے اعزاز میں اپوا ہائی اسکول سکھرمیں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں طالبعلموں اور انکے سرپرست والدین نے شرکت کی، اپوا اسکول کی طالبات نے میٹرک کے امتحانات میں امتیازی نمبروں کیساتھ نمایاں کامیابیاں حاصل کی، اسکول کی28طالبات ے اے ون گریڈ میں9 طالبات نے اے گریڈ جبکہ طلبہ میں 2طالبعلموں نے اے ون اور 22 طلبہ نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی ، کامیاب طلبہ طالبات کو اسکول کی چیئر پرسن میڈم حجاب شفیق کھوسو ، پرنسپل میڈم عابدہ اشفاق میمن نے پھولوں کے تحائف نقد انعامات ، و تعریفی سرٹیفکیٹس دیے ۔