ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سینئر نائب صدر ملک محمد رضوان الحق کو ڈی جی سیمنٹ کی جانب سے بیسٹ ایوارڑ دیا گیا

جمعہ 23 جون 2017 23:03

سکھر۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سینئر نائب صدر اور ملک فلاحی جماعت سکھر کے بانی ملک محمد رضوان الحق کو ڈی جی سیمنٹ کی جانب سے بہتر ین کارکردگی پر بیسٹ ایوارڑ سے نواز ا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے رضوان الحق کو ایوارڈ دیا تقریب میں ملک بھر سے کاروباری حضرات نے شرکت کی ملک محمد رضوان الحق کو بیسٹ ڈی جی سیمنٹ ایواڑ ملنے پر ایوان صنعت و تجارت کے عہدیداران ، عباسی فلاحی جماعت سمیت مختلف تنظیموں تاجروں ، شہریوں نے ملک محمد رضوان الحق کو مبارک بادیتے ہوئے کہا کہ ایواڑ ملک رضوان کی محنت و لگن کا ثمر ہے مستقبل میں وہ مزید بہتر انداز میں کام کریں گے ۔