ضلع خیرپور میں پہلے وویمن تھانے کا قیام ،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور ایس ایس پی خیرپور اظفر مہیسر نے افتتاح کیا

جمعہ 23 جون 2017 23:03

سکھر۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ضلع خیرپور میں پہلے وویمن تھانے کا قیام عمل میںلایا گیا ہے ، جہاں خواتین پو لیس اہلکار تعینات ہونگی اور خواتین کی شکایات سنی جائیگی ،سکھر ڈویژن میں پہلا وویمن تھانہ ہے جوخیرپور میں قائم کیا گیا ہے، خیرپورکی تاریخ میں پہلی بار ویمن تھانہ کا افتتاح رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور ایس ایس پی خیرپور اظفر مہیسر نے کیا، اس موقع پرڈاکٹر نفیسہ شاہ اور ایس ایس پی خیرپور اظفر مہیسر نے کہا کہ وویمن تھانہ کے قیام سے خواتین کے مسائل کیلئے مدد ملے گی، اور خواتین کے بنیادی ایشوز، بچوںکیساتھ ذیادتیوں، خواتین کے اغوا، ظلم و ستم ، گھریلو ذیادتیوں کی بابت شکایات کرنے میں مدد ملے گی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکارو ں کی تعداد فی الوقت پچاس ہے جبکہ مذیدنفری میں اضافہ کی کوشش کی جائیگی ۔