سکھر کے علاقہ بندر روڈ پر متبادل جگہ پر نو تعمیرشدہ مکرانی مسجد کا افتتاح ہو گیا

جمعہ 23 جون 2017 23:03

سکھر۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)سکھر کے علاقہ بندر روڈ پر متبادل جگہ پر نو تعمیر شدہ مکرانی مسجد کا افتتاح ہو گیا، افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی ایم این اے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ملک میں امن ، خوشحالی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور ملک میں سکون کا ماحول پیدا ہو عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت کا فرض ہے سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں جس نے فراغ دلی کے ساتھ مکرانی مسجد کی ازسر نو تعمیر کے لیے 8کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی ۔

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سکھر شہر کی سڑکوں کو کشادہ کرنے اور مکرانی مسجد کو متبادل جگہ منتقل کرنے کے لیے مسجد کے منتظمین ، علماء کرام کے ساتھ مشاورت کرکے بڑی مسجد کی تعمیر کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی جس میں سکھر سے وابستہ سینیٹر، قومی اسمبلی کے اراکین اور دیگر کے تعاون آج مکرانی مسجد تعمیر ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ مسجد میں اللہ تعالیٰ سے دہشت گردی اور لاقانونیت کے خاتمے ، امن و امان اور ملک کی ترقی خوشحالی کے لیے دعا مانگنے آئے ہیں اللہ تعالیٰ اپنا گھر خود بناتا ہے اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے اور شہریوں کو پرامن ماحول عطا کرے ۔

اس موقع پر سینیٹر اسلام الدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بندر روڈ کی کشادگی کے لیے مکرانی مسجد کو منتقل کرنا لازمی تھا جس کے لیے سید خورشید احمد شاہ نے اپنا موثر کردار ادا کیا اور سندھ حکومت کے تعاون سے آج یہ تاریخی اور قدیمی مسجد تعمیر ہوچکی ہے جو سکھر کے شہریوں کے لیے عظیم تحفہ ہے مکرانی مسجد کا افتتاح ہم سب کے لیے نیک عمل ہے اس سے قبل مکرانی مسجد کے پیش نماز مفتی محمد ابراہیم نے خطاب میں کہا کہ وہ سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں کہ جس نے یہ عظیم تحفہ سکھر کے عوام کو دیا ہے انہوں نے سندھ حکومے سے اپیل کی کہ وہ ہر سال اپنی ترقیاتی اسکیموں میں مسجدوں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کریں اور عوام کو ایسے تحفے دیتے رہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کا گھر بنانا صدقہ جاریہ ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ بھی اس صدقہ جاریہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر اپنا دینی فریضہ ادا کریں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، ضلع چیئرمین اسلم شیخ، ،مفتی چمن زمان ، رضوان قادری، محبوب قادری، ساحب زادہ حامد محمود اور محمد ریحان قادری سمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ سمیت دیگر نے نماز شکرانہ ادا کی ۔