وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایف سی کو مزید تین ماہ کیلئے اختیارات دینے کی منظوری دے دی

جمعہ 23 جون 2017 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) بلوچستان میں ایف سی کو دئیے گئے پولیس اختیارات کی مدت ختم، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایف سی کو مزید تین ماہ کیلئے اختیارات دینے کی منظوری دے دی،محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو دئیے گئے پولیس اختیارات کی مدت سترہ جون کو ختم ہوگئی تھی ،جس پر محکمہ داخلہ نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کو ایف سی کو مزید تین ماہ کیلئے پولیس اختیارات دینے کی سمری بھجوائی جس کی وزیر اعلی نے منظوری دے دی، وزیر اعلی سے منظوری کے بعد سمری حتمی منظوری کیلئے وفاقی وزرات داخلہ کو ارسال کردی گئی ،وفاقی وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد ایف سی کے پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کا نوٹی فیکشن جاری کیا جائے گا ۔