عید الفطر کی چھٹیوں میں ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

جمعہ 23 جون 2017 22:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ عید الفطر کی چھٹیوںپر ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، قانون کی عملداری کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دئے گئے ہیں ،اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر سپیشل ناکہ جات لگا دیئے گئے ،شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں،ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کوایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک اور عید الفظر کے دوران موٹر سائیکل استعمال کرنے والے اور دیگر شہریوں کے جان و مال کے تحفط کویقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں،اسی سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے تما م زون کے انچارج صاحبان کو مناسب ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کسی سورت رعائت نہ برتی جائے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو اسلام آباد کی مختلف اہم شاہراہوں پر ناکہ جات لگائیں گے اس کے ساتھ ساتھ بغیر ہیلمٹ،سائیڈ مررز،خراب ہیڈ لائٹس،ریر لائٹس اورانڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ، اس موقعہ پرایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں تاکہ ہر صورت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دی جائے گی تاکہ حادثات میںہر ممکن کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :