ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ پر روڈ سیفٹی سے آگاہی کیلئے روڈ یوزرز میں عید کے تحائف تقسیم

جمعہ 23 جون 2017 22:55

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر ویز پولیس بیٹ سوہاوہ نارتھ 11 جہلم نے ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ پر روڈ سیفٹی سے آگاہی کیلئے روڈ یوزرز میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز کے خصوصی احکامات اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس وحید الرحمن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بیٹ 6 سوہاوہ سید ثاقب حسین کاظمی کی زیرنگرانی ایڈمن آفیسر بمعہ عملہ نے روڈ استعمال کرنے والوں میں عید تحائف تقسیم کئے جس کے لئے ترکی ٹول پلازہ پر خصوصی سٹال قائم کیا گیا تھا اس ضمن میں روڈ یوزرز میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کا مواد بھی تقسیم کیاگیا اورروڈ صارفین میں تحائف اور افطار کا سامان بھی تقسیم کیاگیا روڈ استعمال کنندگان نے نیشنل ہائی ویز پولیس کی اس کاوش کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :