اے این ایف کی کاررو ائی، پی آئی اے طیاروں میں ہیروئن کی بیرون ملک سمگلنگ کے الزام میں پیپلز یونٹی کراچی کے نائب صدرسمیت 14افراد گرفتار

جمعہ 23 جون 2017 22:55

اے این ایف کی کاررو ائی، پی آئی اے طیاروں میں ہیروئن کی بیرون ملک سمگلنگ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے پی آئی اے طیاروں میں ہیروئن کی بیرون ملک سمگلنگ کے الزام میں پیپلز یونٹی کراچی کے نائب صدرسمیت 14افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میںپی آئی اے کے 12موجودہ و سابق ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ زیر حراست ملزمان کی جانب سے گزشتہ2ماہ کے دوران 4مختلف کاروائیوں میں تقریباساڑھی43کلو ہیروئن بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے اس امر کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل مست نواز عباس نے اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ15مئی کو ہیتھرو ایئر پورٹ پر پی آئی کی پرواز777سے 15کلو ہیروئن برآمدگی کے واقعہ کے بعدوزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تحقیقات تیز کر دی گئیں اور اڑھائی ماہ کی کوشش کے بعد پی آئی کے حاضر و سابق ملازمین جن میں غلام یزدانی(انجینئرنگ)، اکبر علی بادشاہ ( بیگیج ایمپلائی سابق ملازم ) سیلم ناطق (پی آئی اے ٹیکنیشن )،پرویز مسیح (کلینر)، پرویز عالم (ٹریفک سپروائزر)، محمد شفقت(ڈرائیور)، اقبال مسیح (کلینر)، مقبول مسیح (کلینر)، سلیم خان ( آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ)، سید انور شاہ (آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ)، محمد ثاقب(ڈرائیور) ،سید شجاعت شاہ (شٹل آپریٹر )سمیت15افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ابتدائی تحقیقات میں متعدد ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیںانہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصا آئی ایس آئی اور پی آئی اے انتظامیہ نے بھرپور معاونت کی ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدائیت پر 2الگ الگ کمیشن بنائے گئے جن میں1کمیشن کی سربراہی ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی بریگیڈئیر حماد ڈوگر جبکہ دوسرے کمیشن کی سربراہی سندھ کے بریگیڈئیر محمد بشارت کر رہے ہیں ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ ان افراد نے 3اپریل کو 15کلوگرام، 15مئی کو11کلوگرام، 22مئی کو 15کلو گرام جبکہ31مئی کو 2.5کلوہیروئن 777بوئنگ طیاروں میں پلانٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے بعد اے این ایف نے قومی ایئر لائن کے 750بین الاقوامی پروازوں کی تفصیلی تلاشی لے کر انہیں کلیئر کیا ہے اس دوران متعدد چھاپوں میں ہزاروں افراد کو چیک کیا گیا انہوں نے کہا کہ سفر کرنے والے ہر شخص کو چیک کرنا ناممکن ہوتا ہے اس کے باوجود اے این ایف ہر ایئر پورٹ پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :