دشمن بزدلانہ کا کارروائیاں کرکے قوم کی خوشیاں چھیننا چاہتا ہے ،آرمی چیف

پاکستان کے عزم و حوصلے کے آگے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا،بیان ملک بھر میں سکیورٹی مزید سخت اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردی کیخلاف آپریشن شروع کردیئے گئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعہ 23 جون 2017 22:55

دشمن بزدلانہ کا کارروائیاں کرکے قوم کی خوشیاں چھیننا چاہتا ہے ،آرمی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن بزدلانہ کا کارروائیاں کرکے قوم کی خوشیاں چھیننا چاہتا ہے ،لیکن پاکستان کے عزم و حوصلے کے آگے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دشمن بزدلانہ کارروائیاں کرکے پاکستانی قوم کی خوشیاں چھیننا چاہتا ہے لیکن دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور انٹیلی جنس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :