پشتونخواملی عوامی پارٹی پنجپائی کے زیر اہتمام تحصیل پنجپائی میںحلقہ این اے 260کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر انتخابی مہم جاری

جمعہ 23 جون 2017 22:55

کوئٹہ۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی پنجپائی کے زیر اہتمام تحصیل پنجپائی میںحلقہ این اے 260کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر انتخابی مہم کے دوران علاقائی رہنمائوں محمد صدیق مشوانی ، حاجی سلام شاہ ، ملک مقبول خان مشوانی، قائم شاہ ، رحمت اللہ ، نثار احمد ، حاجی حمید اللہ ، نذیر شاہ ، بشیر احمد ، امیر خان ، عبدالرئوف ، ملک کمال خان ، عبدالرحمن شاہ اور ملک عبدالرزاق نے عوام سے رابطے کئے ۔

گھر گھر جاکر ان سے اپیل کی کہ وہ 15جولائی کو حلقہ این اے 260پر پشتونخوامیپ کے نامزد امیدوار جمال خان ترکئی کو کامیاب کرنے کیلئے اپنے قیمتی ووٹ کا سٹ کریں۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ کے امیدوار جمال خان ترکئی کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ پچھلے چار سالوں کی کارکردگی کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو پشتونخوامیپ نے پنجپائی اور گرد نواح میں بے مثال اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں ہیں جس سے عوام کافی مطمئن ہے اور عوامی مسائل کافی حد تک حل ہوگئے ہیں یہی وجہ ہے کہ پنجپائی کے عوام بھاری اکثریت سے اپنا ووٹ جمال خان ترکئی کے حق میں کاسٹ کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پشتونخوامیپ کے رہنمائوں سے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کرے اور پشتونخوامیپ کے سینئر ڈپٹی چیئرمین ارواشاد محترم عبدالرحیم خان مندوخیل کی وفات سے خالی ہونیوالی اس نشست پر پارٹی امیدوار کو کامیاب بنا کر یہ ثابت کرے کہ حلقہ این اے 260پشتونخوامیپ کا مضبوط گڑھ ہے ۔