کوئٹہ کے آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،پشتونخواملی عوامی پارٹی

جمعہ 23 جون 2017 22:55

کوئٹہ۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ کے آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے دھماکے اور اس میں 13افراد جاں بحق ہونے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کو بدترین دہشتگردی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کہ تمام نیٹ ورکس بلا امتیاز ختم کرنے کیلئے کارروائیاں کی جائیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ دہشتگردی کی ہر شکل کی سخت مخالف ہے اور اسے انسانیت اور معاشرے کیلئے تباہ کن سمجھتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور نہ ان کا انسانیت سے کوئی تعلق ہوتا ہے بلکہ وہ اپنے مذموم عزائم کیلئے معصوم وبے گناہ عوام کو نشانہ بناتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں ہوسکتا جب تک ریاست اپنی پالیسی کو واضح نہ کردے اور اچھے اور برے دہشتگردوں کی تمیز کیئے بغیر اقدامات نہیں کرتی۔ بیان میں شہید ہونیوالوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :