ماہ جون میں ریکوری اہداف پورا کرنے میں افسران وملازمین کی کارکردگی قابل قدرہے ،کیسکوانجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن

جمعہ 23 جون 2017 22:55

کوئٹہ۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)انجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کے صدرمجیب مری ،جنرل سیکٹریٹری نظام اچکزئی ، کرم بخش بادینی، عادل عزیز، سید احمرعلی ودیگرعہدیدراوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ماہ جون میں ریکوری کے اہداف پوراکرنے کے لئے کیسکوافسران وملازمین کی کوششیں قابل تعریف ہے انہوںنے کہاکہ جون کے مہینہ میں سخت گرمی اور روزہ کے باوجود کیسکوفیلڈانجینئر،افسران نے جس محنت سے اپنے اہداف پوراکرنے کے لئے جدوجہدکی وہ قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

کیسکوٹیموں سے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی بجائے رکاوٹ ڈالنے کے باوجود افسران وملازمین نے کمپنی کی بہترکارکردگی کے لئے شب وروزمحنت کی ہے اسی جانفشانی سے محنت کومدنظررکھتے ہوئے کیسکوانجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن تمام افسران وملازمین کو اگلے ماہ ایک بونس دی جائے اوراس سلسلے میں ایسوسی ایشن کیسکوکے بورڈآف ڈائریکٹرزسے پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس کی جلد منظوری دے دی جائے۔