مفتی پوپلزئی نے ایک مرتبہ پھر پورے پاکستان سے پہلے ہی خیبرپختونخواہ میں عید کرنے کی تیاری کرلی

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 جون 2017 22:12

مفتی پوپلزئی نے ایک مرتبہ پھر پورے پاکستان سے پہلے ہی خیبرپختونخواہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء) مفتی پوپلزئی نے ایک مرتبہ پھر پورے پاکستان سے پہلے ہی خیبرپختونخواہ میں عید کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے متنازعہ دینی رہنما مفتی پوپلزئی نے ایک مرتبہ پھر پورے پاکستان سے پہلے ہی خیبرپختونخواہ میں عید کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ مفتی پوپلزئی نے غیر شرعی طور پر کل بروز ہفتہ چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ کل چاند نظر آنے کی صورت میں اتوار کو خیبرپختونخواہ میں عید منانے کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مفتی پوپلزئی ہر برس عید اور رمضان کے چاند کے حوالے سے تنازعہ کھڑا کرکے اس حساس معاملے پر قوم کو تقسیم کرتے نظر آئے ہیں۔ عید کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیشن گوئی کی گئی ہے کہ اتوار سے قبل چاند نظر آنے کی امکانات نہیں ہیں۔ تاہم اس کے باوجود 28 ویں روزے والے روز ہی مفتی پوپلزئی نے چاند دیکھنے کیلئے غیر شرعی اجلاس طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ عنوان :