Live Updates

بابراعوان کوتحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں ، ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سے لوگ نہیں آرہے ، خیبرپختونخوا میں دیگر جماعتوں سے بھی لوگ شامل ہورہے ہیں ، سپریم کورٹ میں پانامہ کیس ایک لینڈ مارک کی حیثیت رکھتا ہے۔اس کیس سے معلوم ہوا کہ پاکستان کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں ، بابر اعوان اور شیخ رشید کو مافیا کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاشمولیتی تقریب سے خطاب

اللہ نے میری رہنمائی کی اور وقت آ گیا ہے کہ میں حقیقی اپوزیشن جماعت میں شامل ہو جاؤں ،لوگوں نے مجھے مشورہ دیا کہ عمران خان کا ساتھ دو ،سچا اور سیدھا آدمی ہے ،پاکستان کے لوگوں کو کہتا ہوں پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت دلائیں۔پاکستان کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہی ہوگا ،بابر اعوان

جمعہ 23 جون 2017 22:53

بابراعوان کوتحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں ، ہماری جماعت میں صرف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پیپلزپارٹی چھوڑنے والے سینئررہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ اللہ نے میری رہنمائی کی اور وقت آ گیا ہے کہ میں حقیقی اپوزیشن جماعت میں شامل ہو جاؤں۔ 21 سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے رہا ہوں۔یہ بات پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے جمعہ کی شام پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا علان کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابراعوان کوتحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ئے کہا کہ بابر اعوان کے صاحبزادے پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سے لوگ نہیں آرہے۔ خیبرپختونخوا میں دیگر جماعتوں سے بھی لوگ شامل ہورہے ہیں اور جو بھی پارٹی میں شامل ہوااس نے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت ایک واضح تقسیم پیدا ہو چکی ہے ۔ایک طرف سکڑتا ہوا اسٹیٹس کو ہے اور دوسری طرف تبدیلی کے لیئے پر امید لوگ ہیں۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس ایک لینڈ مارک کی حیثیت رکھتا ہے۔اس کیس سے معلوم ہوا کہ پاکستان کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔صرف فوج اور سپریم کورٹ ہی بچے ہوئے ہیں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے چونتیس ارب کے اشتہاراتدیئے ہیں ۔

ایک میڈیا ہاؤس کو ساتھ ملا کر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکیل الرحمان سے شکوہ اس لیے نہیں کہ جیو مجھے کوریج نہیں دے رہا بلکہ اس لیے شکوہ ہے کہ وہ ایک مجرم کو بچا رہا ہے۔گاڈفادر فلم میں بھی گاڈفادر نے میڈیا کو ساتھ ملایا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاناما کا سوال اٹھائے جانے کی وجہ سے میرے اوپر کیسز بنائے گئے۔ عمران خان نے بابر اعوان اور شیخ رشید کو مافیا کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ستائیس رمضان اور جمعتہ الوداع کا مبارک دن ہے۔اسی دن پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔میں پاکستان کے لوگوں وکلاء اور میڈیا کا احسان کبھی نہیں بھول سکتا کہ انہوں نے ایک عام آدمی کو عزت دی۔تحریک انساف میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے احباب سے مشاورت کی کہ پی ٹی آئی جوائن کرنے لگا ہوں۔

لوگوں نے مجھے مشورہ دیا کہ عمران خان کا ساتھ دو ،سچا اور سیدھا آدمی ہے۔پاکستان کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ تبدیلی آپکے دروازے پر ہے باہر نکلیں استقبال کریں۔پاکستان کی عوام کی فلاح کے لیے خیبر سے کراچی تک میرے لیے جو ڈیوٹی ہوگی وہ بہادری سے ادا کروں گا۔پاکستان کے لوگوں کو کہتا ہوں پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت دلائیں۔پاکستان کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہی ہوگا۔سینیٹ آف پاکستان کی سیٹ سے بھی استعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات