Live Updates

سینیٹر بابر اعوان تحریک انصاف میں شامل سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان

شمولیت کے موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اعزاز میں افطار پارٹی وقت آ گیا ہے کہ میں حقیقی اپوزیشن جماعت میں شامل ہو جا ئوں،سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے رہا ہوں، تبدیلی گھر بیٹھے نہیں آئے گی، انصاف کے حصول کے لیے وزارت چھوڑ دی، میرا ایجنڈا اقتدار ہوتا تو 2018 تک سینیٹر رہتا، وکلا اور میڈیا کا احسان کبھی نہیں بھلا سکتا،سابق وزیربابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو بابر اعوان کے صاحبزادے پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں، ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سے لوگ نہیں آرہے خیبرپختونخوا میں دیگر جماعتوں سے بھی لوگ شامل ہورہے ہیں جو بھی پارٹی میں شامل ہوا اس نے کوئی مطالبہ نہیں کیا ْ بابر اعوان کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں،سربراہ تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی کو واپس کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا باضاباطہ اعلان کردیا بابر اعوان نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اعزاز میں افطار پارٹی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا پارٹی کے قانونی محاز کو سنبھالیں گے۔

جمعہ کو پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابراعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا بابر اعوان نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا جہاں انھوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے میری رہنمائی کی اور وقت آ گیا ہے کہ میں حقیقی اپوزیشن جماعت میں شامل ہو جا ئوں۔

(جاری ہے)

بابراعوان نے سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21 سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے رہا ہوں۔اس موقع پر بابراعوان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے کپتان کو خوش آمدید کہتا ہوں، سینیٹ کی نشست چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت بھی چیلنج تھ۔اس موقع پر بابراعوان نے کہا کہ اللہ نے میری رہنمائی کی اور وقت آ گیا ہے کہ میں حقیقی اپوزیشن جماعت میں شامل ہو جاؤں۔

تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابراعوان کوتحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ئے کہا کہ بابر اعوان کے صاحبزادے پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سے لوگ نہیں آرہے۔ خیبرپختونخوا میں دیگر جماعتوں سے بھی لوگ شامل ہورہے ہیں اور جو بھی پارٹی میں شامل ہوااس نے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت ایک واضح تقسیم پیدا ہو چکی ہے ۔ایک طرف سکڑتا ہوا اسٹیٹس کو ہے اور دوسری طرف تبدیلی کے لیئے پر امید لوگ ہیں۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس ایک لینڈ مارک کی حیثیت رکھتا ہے۔اس کیس سے معلوم ہوا کہ پاکستان کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔صرف فوج اور سپریم کورٹ ہی بچے ہوئے ہیں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے چونتیس ارب کے اشتہاراتدیئے ہیں ۔

ایک میڈیا ہاؤس کو ساتھ ملا کر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکیل الرحمان سے شکوہ اس لیے نہیں کہ جیو مجھے کوریج نہیں دے رہا بلکہ اس لیے شکوہ ہے کہ وہ ایک مجرم کو بچا رہا ہے۔گاڈفادر فلم میں بھی گاڈفادر نے میڈیا کو ساتھ ملایا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاناما کا سوال اٹھائے جانے کی وجہ سے میرے اوپر کیسز بنائے گئے۔ عمران خان نے بابر اعوان اور شیخ رشید کو مافیا کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ستائیس رمضان اور جمعتہ الوداع کا مبارک دن ہے۔اسی دن پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔میں پاکستان کے لوگوں وکلاء اور میڈیا کا احسان کبھی نہیں بھول سکتا کہ انہوں نے ایک عام آدمی کو عزت دی۔تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے احباب سے مشاورت کی کہ پی ٹی آئی جوائن کرنے لگا ہوں۔

لوگوں نے مجھے مشورہ دیا کہ عمران خان کا ساتھ دو ،سچا اور سیدھا آدمی ہے۔پاکستان کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ تبدیلی آپکے دروازے پر ہے باہر نکلیں استقبال کریں۔پاکستان کی عوام کی فلاح کے لیے خیبر سے کراچی تک میرے لیے جو ڈیوٹی ہوگی وہ بہادری سے ادا کروں گا۔پاکستان کے لوگوں کو کہتا ہوں پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت دلائیں۔پاکستان کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہی ہوگا۔

سینیٹ آف پاکستان کی سیٹ سے بھی استعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ بابر اعوان نے کہا کہتبدیلی گھر بیٹھے نہیں آئے گی، انصاف کے حصول کے لیے وزارت چھوڑ دی، میرا ایجنڈا اقتدار ہوتا تو 2018 تک سینیٹر رہتا۔ان کا کہنا تھا کہ وکلا اور میڈیا کا احسان کبھی نہیں بھلا سکتا۔اس موقع پر عمران خان نے بابراعوان کوتحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بابر اعوان کے صاحبزادے پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سے لوگ نہیں آرہے خیبرپختونخوا میں دیگر جماعتوں سے بھی لوگ شامل ہورہے ہیں اور جو بھی پارٹی میں شامل ہوا اس نے کوئی مطالبہ نہیں کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات