مختلف سیاسی جماعتوں کی خاک چھاننے والوں کو اب بنی گالہ دھوبی گھاٹ پر دھویا جائے گا ،جتنا مرضی دھو لیں، یہ داغ گہرے اور مستقل ہیں صاف نہیں ہوں گے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

جمعہ 23 جون 2017 22:52

مختلف سیاسی جماعتوں کی خاک چھاننے والوں کو اب بنی گالہ دھوبی گھاٹ پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی خاک چھاننے والوں کو اب بنی گالہ دھوبی گھاٹ پر دھویا جائے گا ،جتنا مرضی دھو لیں، یہ داغ گہرے اور مستقل ہیں صاف نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ۔

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان ابھی تک الیکشن کمیشن کو اکائونٹ دینے میں ناکام ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے خاک چھاننے والوں کو اب بنی گالہ دھوبی گھاٹ پر دھویا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جتنا مرضی دھو لیں یہ داغ گہرے اور مستقل ہیں صاف نہیں ہوں گے ۔ …

متعلقہ عنوان :