دشمن بزدلانہ حملوں سے خوشی کے موقع پر قوم کو مغموم کرنا چاہتا ہے ، قوم کے بلند عزم وحوصلے سے دشمن ناکام ہوگا، ملک بھر میں سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے ، خفیہ اطلاع پر مبنی خصوصی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر ردعمل

جمعہ 23 جون 2017 22:51

دشمن بزدلانہ حملوں سے خوشی کے موقع پر قوم کو مغموم کرنا چاہتا ہے ، قوم ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن بزدلانہ حملوں سے خوشی کے موقع پر قوم کو مغموم کرنا چاہتا ہے ، قوم کے بلند عزم وحوصلے سے دشمن ناکام ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے ۔

ملک بھر میں خفیہ اطلاع پر مبنی خصوصی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے ،پاکستانیوں کے عزم کے آگے دشمن ناکام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بزدلانہ حملوں سے خوشی کے موقع پر قوم کو مغموم کرنا چاہتا ہے ، دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشنز میں انٹیلی جنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں ۔