شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کی جانب سے پورے صوبے میں فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے سیمینارز ،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئی،ترجمان شیعہ علماء کو نسل سندھ

جمعہ 23 جون 2017 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے سیمینارز ،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گی کراچی میں مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب تک نکالی گی مرکزی آزادی القدس ریلی میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم سمیت فلسطینی پرچم اور آزادی القدس کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جبکہ پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور سمیت القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی اور اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی کے نعرے آویزاں تھے اس موقع پرعلامہ ناظر عباس تقوی ،علامہ جعفر سبحانی،علامہ شہنشاہ حسین نقوی ،محمدیعقوب شہباز ،ایم کیو ایم پا کستان کے میجر قمر عباس،جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو،پی ایس پی ،جماعت علماء پاکستان کے قاضی نورانی،پی ٹی آئی کے علی زیدی، مہاجر قومی مو ومنٹ کے وائس چیر مین شماد غوری سمیت دیگر تنظیموںکے رہنماںموجود تھے مرکزی القدس ریلی سے خطاب میں شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہناتھا حکومت کو چائیے کہ وہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے یوم القدس مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے جسے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں گھروں سے نکلنا ہر شخص کا شرعی فریضہ ہے ان کا کہنا تھا کہ یوم القدس کے اجتماعات میں شیعہ سنی مشترکہ طور پر شریک ہوتے ہیںجو ہمارے دشمن کی سب سے بڑی ناکامی ہے مسلمانوں کے ازلی دشمن اور قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نابودی کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں پر قرض ہے عالم اسلام کو تفرقوں میں الجھا کر اسرائیل اور اسلام دشمن طاقتوں کی معاونت کی جا رہی ہے مسلکی نظریات کو ابھارہ اور حقیقی اسلام کو دبایا جا رہا ہے جو عالم اسلام کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائزقبضے کے پیچھے امریکہ ،برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک کی سازشیں کارفرما ہیںاستعماری قوتیں ہماری وحدت کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں جس میں وہ ناکام ثابت ہونگے غزہ کے محاصرہ اور مظلوم مسلمانوں کے آئے روز قتل عام پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی اسرائیل کو تقویت پہنچا رہی ہے مسلمان حکمرانوں کو چائیے کہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے متحد ہوکر عملی جدوجہد کریںخاموشی امت مسلمہ کی غیرت و حمیت پر بدنما داغ ہے۔

متعلقہ عنوان :