پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانیوالی عید اسپیشل ٹرینوں میں پہلی ٹرین کراچی سٹی سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی

جمعہ 23 جون 2017 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی عید اسپیشل ٹرینوں میں پہلی ٹرین جمعہ کو 11 بجے کراچی سٹی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی 16 بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین براستہ فیصل آباد ہفتے کی سہ پہر تقریبا 3 بجے پشاور پہنچیں گی،اسپیشل ٹرین میں حیدر آباد اور سکھر سے بھی مسافر سوار ہوں گے ،پہلی ٹرین کی روانگی کے موقع پر کراچی سٹی پر بد نظمی دیکھنے میں آئی ،اگر چہ ٹرین کی آن لائن بکنگ کی گئی تھی،تاہم بلیک مارکیٹنگ مافیا زیادہ سرگرم نظر آیا اور سٹی اسٹیشن پر تعینات بعض پولیس اہلکار بھی ٹکٹ بلیک کرتے نظر آئے ،جن باز پرس کرنے والا کوئی نہیں تھا،ریلوے حکام کے مطابق پشاور روانہ ہونے والی پہلے ٹرین میں تقریبا 1500 مسافر منزل پر روانہ ہوئے ہیں،دوسری ٹرین آج ہفتے کو دن 11 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔