دہشتگردی کے بھیانک حملوں کے باعث پوری قوم سکتے میں ہے،ہشتگردی کو نیست ونابود کرنے کا واحد ٹارگٹ ہی اس قوم کا مقصد ہونا چاہئیے اور اپنی بقاء اور موجودہ مستقبل کی نسلوں کو بچانے کی خاطر دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جمعتہ الوداع کے موقع پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت

جمعہ 23 جون 2017 22:49

دہشتگردی کے بھیانک حملوں کے باعث پوری قوم سکتے میں ہے،ہشتگردی کو نیست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارا اچنار اور کوئٹہ میں جمعتہ الوداع کے موقع پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے بھیانک حملوں کے باعث پوری قوم سکتے میں ہے،اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چئیرمین نے کہا کہ دہشتگردی کو نیست ونابود کرنے کا واحد ٹارگٹ ہی اس قوم کا مقصد ہونا چاہئیے اور اپنی بقاء اور موجودہ مستقبل کی نسلوں کو بچانے کی خاطر دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کا خود نشانہ بننے کے باعث اس کی پارٹی قیادت اور کارکنان اس غم کی گہرائی کو سمجھتے ہیں،جسے حالیہ حملوں کے متاثر خاندان جھیل رہے ہیں،انہوں نے پارا اچنار اور کوئٹہ دھماکوں کے متاثر خاندانوں سے بھرپور یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔