روسی افواج کا شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ

جمعہ 23 جون 2017 22:49

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) روسی افواج نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز جمعہ کو روسی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم میں لنگر انداز ایک آبدوز اور جنگی طیاروں نے حًما صوبے کے عٴْقیربات نامی علاقے میں کروز میزائل داغے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں جنگجوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ حملوں سے قبل روس نے اسرائیل اور ترکی کو اس کارروائی کے حوالے سے مطلع کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :