یمن میں ہیضے کی وباء زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے‘ اقوام متحدہ

جمعہ 23 جون 2017 22:49

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ہیضے کی وباء زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمعہ کو اس عالمی ادارے نے بتایا کہ ستمبر تک یمن میں اس وباء میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق شورش زدہ ملک یمن میں اس وقت ہیضے سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار ہے تاہم صورتحال کی ابتری کے باعث اس میں اضافہ متوقع ہے۔ اس وبا کی وجہ سے 1 ہزار 65 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :