لندن کی ایک مسجد کے قریب وین سے حملہ کرنے والے ملزم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد

جمعہ 23 جون 2017 22:48

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک مسجد کے قریب وین سے حملہ کرنے والے ملزم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ ویلز کے شہر کارڈِف سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ ڈًیرن اوسبورن پر قتل اور اقدامِ قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ متوقع طور پر انہیں آج ہی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے بروز منگل کو ڈًیرن نے شمالی لندن میں واقع ایک مسجد پر اٴْس وقت اپنی وین چڑھا دی تھی جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ اس حملے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :