اس سال فی کس فطرانہ بلحاظ گندم 100روپے اور بلحاظ چاول 250 روپے ہے، مفتی محمد یوسف طیبی

جمعہ 23 جون 2017 22:48

اس سال فی کس فطرانہ بلحاظ گندم 100روپے اور بلحاظ چاول 250 روپے ہے، مفتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا ہے کہ اس سال فی کس فطرانہ بلحاظ گندم 100روپے اور بلحاظ چاول 250 روپے ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرانہ غلہ جات کی ہرقسم آٹا، چاول، جو، کھجور، پنیر، منقہ وغیرہ میں مقرر فرمایا ہے، لہٰذا ہر شخص جو خوراک گھر میں استعمال کرتا ہے اس میں سے فطرانہ ادا کرے۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرانہ کی مقدار ایک صاع مقررکی ہے، جو تقریباً سوا دو کلو کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فطرانہ ادا کرنا ہرمسلمان مرد، عورت، چھوٹے، بڑے، آزاد، غلام حتیٰ کہ عید الفطر سے ایک روز قبل پیدا ہونے والے بچے کا فطرانہ ادا کرنا بھی فرض ہے۔ صدقہ کے مستحق افراد کو اگر اجناس کی ضرورت ہو تو اجناس دی جائیں اور اگر انہوں نے اسے بیچ کر رقم حاصل کرنی ہوتو پھر ان کو رقم ادا کرنے میں زیادہ فائدہ ہے۔

(جاری ہے)

صدقہ کے مستحق افراد کو صدقہ الفطر رمضان المبارک کے آخرمیں ادا کرنا چاہئے، البتہ جو لوگ یا ادارے مستحقین کے لیے فطرہ جمع کررہے ہیں ان کو رمضان میں کبھی بھی دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فطرانہ عید سے قبل ہی ہر صورت ادا کردینا چاہیے تاکہ ضرورت مند، فقرائ اور مساکین بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ نماز عید کے بعد ادا ہونے والا صدقہ عام صدقہ کہلائے گا، صدقة الفطر نہیں۔