جیکب آباد ٹھل کے تاریخی قبرستان پر بااثر افراد کے قبضے کیخلاف مکین علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 23 جون 2017 22:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ٹھل کے تاریخی قبرستان کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہرہ ایس ایس پی آفس اورڈی سی چوک پردھرنے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل ٹھل کے قصبہ حاجی محمد عمر کنڈرانی کے تاریخی قبرستان یار محمد شاہ کی چار ایکڑ سے زائد زمین پر بااثر افراد کے قبضے کے خلاف دیہاتیوں نے جیکب آباد پہنچ کر ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا دیا اور قبرستان پر قبضے کے خلاف نعریبازی کی بعدازاں مظاہرے میں شامل بچوں،خواتین اورمردوں نے ریلی کی صورت میں ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنادے کر روڈ بلاک کردیا اس موقع پر مظاہرین ظہور احمد کنڈرانی،دلاور حسین،رفیق احمد،مسمات حوراں،مسمات نسیماں اوردیگر نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمارے گاؤں کی درگاہ یار محمد شاہ کے تاریخی قبرستان کی چار ایکڑسے زائد زمین پر بااثر وڈیرے نے قبروں کو مسمار کرکے قبضہ کرلیاہے جب تک قبضہ ختم نہیں کیاجائے گا ہمارااحتجاج جاری رہے گا اس موقع پر گاؤں والوں کے وکیل زاہد سومرونے بتایاکہ قبرستان پر قبضے کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیاہے جس کے بعد جیکب آباد کے ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضیٰ میتلو کے حکم پر ڈی سی جیکب آباد آغاشاہنواز بابر کی جانب سے روینیو کے حکام کو قبرستان کی ذمین کی پمائش کے لیے بھیجا جس پر گاؤں والوں کو تحفظات ہیں گاؤں والوں نے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ محکمہ روینیو کے عملدار قبضہ مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اوروہ قبرستان کی زمین پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔