گورنرسندھ نے جامعہ کراچی کی فیکلٹی ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر کوسینڈیکیٹ میں ڈین کی کیٹیگری پر ممبر مقرر کردیا ہے

جمعہ 23 جون 2017 22:44

گورنرسندھ نے جامعہ کراچی کی فیکلٹی ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر اقبال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) گورنرسندھ / چانسلر محمد زبیر نے جامعہ کراچی کی فیکلٹی فارمیسی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر کوسینڈیکیٹ میں ڈین کی کیٹیگری پر ممبر مقرر کردیا ہے۔ان کی تقرری تین برس کے لئے ہوگی۔ گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کی فیکلٹی آف کمیونٹی ہیلتھ سائنسز انسٹیٹیو ٹ آف پبلک ہیلتھ کا ڈین مقرر کردیا ہے۔

ان کی تقرری تین برس کے لئے ہوگی۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر شاہین شرافت کو ڈا? یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سینڈیکیٹ میں ڈین کی کیٹیگری پر ممبر تعینات کردیا ہے۔ ان کی تقرری ان کے ڈین کی معیاد 27یعنی جولائی 2019 ء تک ہوگی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین ساہیتوکو شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کا ڈین مقرر کیا۔

ان کی تقرری تین برس کے لئے ہوگی۔ گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر قمرالدین بلوچ کو ڈا? یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کی فیکلٹی آف سرجیکل اینڈ الائیڈ سائنسز کا ڈین مقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 12 مئی 2018 ء تک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :