حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل میں اقلیتی رہنما اہم کردار ادا کررہے ہیں ، اقلیتی برادری نہ صرف پاکستان سے والہانہ محبت وعقیدت رکھتی ہے
گورنرسندھ محمد زبیرکیصدراقلیتی ونگ مسلم لیگ ن شام سندر ایڈوانی سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 23 جون 2017 22:44
(جاری ہے)
گورنرسندھ نے کہا کہ اقلیتوں کی مالی مدد، طلبہ کے لئے اسکالر شپ، میڈیکل سہولیات اور صوبہ میں اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت و تعمیر کے لئے بھی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ اقلیتوں علاقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کو فوقیت دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ میں اقلیتی برادری صحت ، تعلیم سمیت دیگر اداروں میں بھرپور خدمات انجام دے رہی ہے ،صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتاہے۔انہوں نے صوبہ کی تعمیر و ترقی میں ہندو برادری کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی سطح پر اقلیتوں کے لئے قانون ساز اداروں میں بھی مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں تاکہ اقلیتی رہنما اپنے حقوق اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈال سکیں،آج اقلیتی اراکین نہ صرف اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں بلکہ قانون سازی میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ شام سندر ایڈوانی نے اقلیتی برادری کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.