پارا چنار اور کوئٹہ میں دھماکوں پر سید مصطفی کا اظہارمذمت

عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، خراب حالات سے نمٹنے کیلئے فورسز کی کارروائیاں موثر ثابت ہو رہی ہیں، مصطفی کمال

جمعہ 23 جون 2017 22:44

پارا چنار اور کوئٹہ میں دھماکوں پر سید مصطفی کا اظہارمذمت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی پارا چنار اور کوئٹہ میں دھماکوں پر سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے جان بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کاظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماہ صیام میں دشمن کہ بزدلانہ کارروائیاں تشویشناک ہیںاورانٹلیجنس شیئرنگ اور موثر حکمت عملی کے ذریعے دہشتگردوں کا قلعہ قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اورسفاکانہ عمل میں ملوث دہشتگرد کسی طور پر قابلِ رحم نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، خراب حالات سے نمٹنے کیلئے فورسز کی کارروائیاں موثر ثابت ہو رہیں ہیں،انہوںنے دھماکوں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :