نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

جمعہ 23 جون 2017 22:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) سائٹ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایس پی سائٹ آصف احمد کے مطابق سائٹ اے تھانے کے پولیس اہلکار جمعہ کے روز سیمینز چورنگی کے قریب افطار کے لئے ہوٹل پر بیٹھے تھے، اس دوران 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس آئی اے سمیت تین کانسٹیبل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی محمد یوسف، کانسٹیبل راجہ شبیر، خالد اور اسرار شامل ہیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :