حب ،بلوچستان کاساحلی شہر گڈانی سمندری کٹا کی زد میں آگیا جس کے باعث مقامی آبادی کو خطرات لاحق ہو کا خدشہ

جمعہ 23 جون 2017 22:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) بلوچستان کاساحلی شہر گڈانی سمندری کٹا کی زد میں آگیا جس کے باعث مقامی آبادی کو خطرات لاحق ہیں سمندری پانی آگے بڑہہ نے سے گڈانی میں مچ اور بدوکی علاقے اس وقت شدید خطرے سے دوچار ہیں وہاں واقع ایک زچہ بچہ سینٹر جو کہ مچ لیڑیز ہسپتال کے نام سے جانا جاتا ہے اس میں سمندری پانی داخل ہو چکا ہے اور اس سینٹر کا بہت بڑا حصہ سمندری پانی میں بہہ چکا ہے اس کے علاوہ بجلی کے تین کھمبے کٹا کی زد میں ھیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پچھلے سال سے ان علاقوں میں سمندر قریب آنے لگا ہی.یہاں کے مقامی لوگوں نے میونسپل کمیٹی کے ذمہدارون اور دیگر حکام کو آگاہ کیا کہ ان علاقوں میں حفاظتی بند تعمیر کر کے مقامی آبادی کو تحفظ دیا جائے مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اب علاقے کی بہت بڑی ابادی خطرے میں ہین تاہم حکومتی سطح پر تاحال کوئی امدادی کارواء عمل میں نہیں آئی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :