وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ٹرینوں میں پبلک ایڈریس سسٹم کو فعال بنانے کی ہدایت

جمعہ 23 جون 2017 22:30

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ٹرینوں میں پبلک ایڈریس سسٹم کو فعال بنانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں میں پبلک ایڈریس سسٹم کو فعال بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں چار اہم ٹرینوں گرین لائن، کراچی ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس ٹرین میں پبلک ایڈریس سسٹم کو فعال بنایاجائے گا۔ ٹرین کا کنڈیکٹرگارڈ ہر اسٹیشن اور سٹاپ سے 5منٹ پہلے باقاعدہ اعلان کرے گا۔

جس میں آنے والے اسٹیشن کانام اور ٹرین کے ٹھہرنے کا وقت بھی بتایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر ریلویز کی ہدایت پر ان تمام ٹرینوں میں مقامی اوقات کے مطابق اذان کا اہتمام بھی کیاجائے گا۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلویز نے لاہور، پشاوراور کراچی سٹی کے ریلوے اسٹیشنوں پر لگے ہوئے اناؤنسمنٹ کے سسٹم کوبھی جدید بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی آمداور روانگی کے اعلانات واضح طورپر سمجھ آنے چاہئیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبد الحمید رازی کے ساتھ چیف الیکٹریکل امبرین زمان اور ٹیلی کام شعبوں کے حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :