سعودی سفیر نے وزیراعظم نواز کی جانب سے دورہ سعودی عرب کے دوران قطر بحران کے حوالے سے ثالثی کی پیش کش کرنے کی خبروں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 جون 2017 21:46

سعودی سفیر نے وزیراعظم نواز کی جانب سے دورہ سعودی عرب کے دوران قطر بحران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء) سعودی سفیر نے وزیراعظم نواز کی جانب سے دورہ سعودی عرب کے دوران قطر بحران کے حوالے سے ثالثی کی پیش کش کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں  تعینات سعودی سفیر مروان بن رضوان کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ سعودی سفیر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے دورہ سعودی عرب کے دوران قطر بحران پر کوئی گفتگو نہیں کی گئی۔ دورے کے دوران بحران کے حل کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار پر بھی کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے مقصد کے حوالے سے ان کے پاس کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہیں۔