شہداء راولپنڈی پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں،اسرار احمد خان عباسی

جمعہ 23 جون 2017 22:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی عید الفطر کی آمد کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے شہداء کے گھر گئے اور وارثان میں پھول، مٹھائی اور عیدی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

سی پی او راولپنڈی، راولپنڈی پولیس کے شہداء میاں عباس سب انسپکٹر، کانسٹیبل وحید انجم اور کانسٹیبل کامران علی کے گھر گئے اور عیدی تقسیم کی۔اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ پولیس کے شہداء راولپنڈی پولیس کے ماتھے کا جھومر ھیں اور راولپنڈی پولیس اپنے شہداء کو نہیں بھولی۔ سی پی او آفس کے دروازے شہداء کے ورثاء کے لئے ہر وقت کھلے ھیں۔ انھیں اگر کسی بھی قسم کی پریشانی ھو تو وہ بلا جھجک کسی بھی وقت دفتر آ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :