امن وامان کے قیام پر راولپنڈی پولیس مبارکباد کی مستحق ہے، یاسر بٹ

جمعہ 23 جون 2017 22:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ضلعی امن کمیٹی کے رکن یاسر بٹ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر راولپنڈی کی تمام مساجد اور شہر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر آر پی او فخر سلطان راجہ اور سی پی او اسرار احمد عباسی کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امن و امان برقرار رکھنے اور مساجد میں جمعتہ الوداع کے خصوصی اجتماعات کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکے اراکین چوکس رہے اور پولیس افسران کی پیٹرولنگ اورموثر نگرانی سے راولپنڈی شہر میں نما ز جمعہ کی ادائیگی میں شہریوںکو سہولتیںحاصل رہیں۔

یاسر بٹ نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے اراکین نے جمعتہ المبارک کو راولپنڈی کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ امن کمیٹی کے ارکین پولیس کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہر اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :