لاہور : شاد ما ن کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کرخاکستر

جمعہ 23 جون 2017 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) شاد ما ن کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کرخاکستر ہوگیا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روزشا د ما ن کے علا قہ میں فا روق کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث گھر میں موجود ہزاروں روپے مالیت کاالیکٹر ونکس اور دیگر سامان جل گیا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :