بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدوجہد امت مسلمہ کی ذمہ دار ی ہے،مظفر احمد ہاشمی

یہ صرف فلسطینی مسلمانوں کا مسئلہ نہیں،مسلم حکمران اپنے اقتدار کے کے تحفظ کے لیے مغرب اور امریکہ کے غلام بن گئے ہیں،بیان

جمعہ 23 جون 2017 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدوجہد امت مسلمہ کی ذمہ دار ی ہے یہ صرف فلسطینی مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے ۔ مسلم حکمران اپنے اقتدار کے کے تحفظ کے لیے مغرب اور امریکہ کے غلام بن گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہاراجمعیت الفلاح کے صدر و پاک فلسطین یکجہتی کونسل کے چیئرمین مظفر احمد ہاشمی نے یوم القدس کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود دنیا بھرکے مسلمانوں کے لیے خصوصاً عربوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے ، امریکہ اسرائیل کا پشتی بان ہے اور عرب حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے امریکہ کی ہدایت پر اپنے مسلمان بھائیوں پر ظلم و ستم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امت کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے تمام نسل ، ولسانی تعصبات سے بالاتر ہوکر بیت المقدس اور مسلکی آزادی کے لیے جدوجہدکریں اور فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل کے مظالم سے نجات دلائیں ۔#

متعلقہ عنوان :