آر پی او کی ہدایت پر اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ تشکیل‘ شہری ہیلپ لائن 1915پر ون ویلنگ کی شکایت کریں

جمعہ 23 جون 2017 22:29

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر سی پی او احسن یونس کی زیر نگرانی اینٹی ون ویلنگ سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر شریف جٹ ملتان کی قیادت میں اسکواڈ شہر بھر میں ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرے گا۔ ترجمان ٹریفک پولیس محمد عدنان کے مطابق اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر شریف جٹ نے ون ویلنگ اسکواڈ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ ایک انسپکٹر اور 24ٹریفک وارڈنز پر مشتمل ہو گا،12وارڈنز سٹی سرکل جبکہ 12قذافی سرکل میں ون ویلرز کیخلاف کاروائیاں کر یں گے،،شہری ون ویلنگ اور ریس کا مظاہرہ کرنے والوں کی شکایت ہیلپ لائن نمبر 1915پر کریں گے،،سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ون ویلنگ میں ملوث نوجوانوں کے ساتھ ساتھ والدین کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے والدین سے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے روکنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ون ویلنگ کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ مختلف تھانہ جات میں ایف آئی آر بھی درج کروائے گا۔اسکواڈ غیر ممنوعہ سلنسر، پریشر ہارنزاور موٹر سائیکل سے چنگاریاں نکالنے والوں کیخلاف بھی کاروائی کرے گا۔