چیئرمین چیف منسٹر انویسٹی گیشن ٹیم کاجاں بحق ہونیوالی بہنوں کے گھر کا دورہ‘ لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعہ 23 جون 2017 22:29

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) چیئرمین چیف منسٹر انویسٹی گیشن ٹیم پنجاب عرفان علی نے تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ مبینہ طور پر سموسے اور چاٹ کھانے سے جاں بحق ہونے والی کم سن بہنوں کے گھر کا دورہ کیا اور اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد ناصر چودھری اور ایڈیشنل ایس پی رفعت بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سی ایم آئی ٹی نے سیالکوٹ میں کم سن بہنوں کی ہونے والی پراسرار موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سی ایم آئی ٹی نے سموسہ اور دہی بھلوں کی شاپس کا بھی دورہ کیا اور دکانوں کے مالکان اور ملازمین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ۔