لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتیں عیدالفطر کی تعطیلات کے سلسلہ میں آج سے بدھ تک بند رہیںگی

جمعہ 23 جون 2017 22:29

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) لاہور ہائی کورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں آج بروز ہفتہ سے عید الفطر کی تعطیلات کے سلسلہ میں بدھ تک بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ اور صوبہ بھر کی ضلعی عدالتیں آج 24 سے 28 جون تک بند رہیں گی تاہم ضلعی عدالتوں میں ڈیوٹی ججز مخصوص مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے لاہور کی تینوں کچہریوں میں ڈیوٹی ججز کا شیڈول جاری کر دیا ہے جو عید کی تعطیلات کے دوران ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :