لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں

جمعہ 23 جون 2017 22:29

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات طلب کر لی گئیں، افسروں کو31 جولائی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افسران اپنے اور خاندان کے نام اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائیں گے، اثاثوں کی تفصیلات میں منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی وضاحت بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :