ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاکیمپ وسینٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ

معمولی جرائم میں ملوث 92 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، مسائل بھی سنے

جمعہ 23 جون 2017 22:29

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے جمعہ کو لاہور کی جیلوں کے دورہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث مجموعی طور پر 92 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے، فاضل جج نے کیمپ جیل کے دورہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث 87 قیدیوں کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جبکہ سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے 5 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے، سیشن جج نے دونوں جیلوں کے دورہ کے دوران قیدیوں کے مسائل بھی سنے اور انہیں دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، سیشن جج لاہور نے جیلوں کی بیرکس، کچن، ڈسپنسری اور دیگر حصوں کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :