سکھر : ضلع میں بھی بنیادی صحت مراکز کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے شمسی توانائی کے نظام میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تیز

جمعہ 23 جون 2017 21:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) پی پی ایچ آئی سکھر ڈسٹرکٹ مینیجر اعجاز علی پھل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح سکھر ضلع میں بھی بنیادی صحت مراکز کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے شمسی توانائی کے نظام میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق سکھر ضلع میں پہلے مرحلے میں11صحت مراکز میں پی پی ایچ آئی کی جانب سے جرمنی کا جدید سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس سے ریفریجریٹر ، الٹرا سائونڈ مشین، لیبارٹری میںاستعمال ہونے والے بجلی کے اآلات، نبیو لائیزر ،11پنکھے او ر 21ایل ای ڈی لائیٹس آسانی سے چلائے جا سکتے ہیں۔

جن بیسک ہیلتھ یونٹس میں سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے ان میں ٹنڈو ٹھٹی ،پٹنی آباد ، نصیر آباد ، آرائین ،قاسم پور ، ٹھکراٹو، شمس آباد ، نیو پنڈ، سلطانپور اور فقیر آباد یونٹ شامل ہیں ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں چار مزید بی ایچ یوز میں سولر سسٹم لگوائے جائینگے ، جن میں سمور چاچڑ ،نوراجا ،گگرو اور دارا واہن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :