سکھر، مختلف اضلاع کے عوام کو کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ بناکر دینے کے لیے 3 تا31 جولائی موبائل رجسٹریشن وین روانہ کرنے کا شیڈول جاری

جمعہ 23 جون 2017 21:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکھر ریجن کی مختلف اضلاع کے عوام کو کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ بناکر دینے کے لیے 03 جولائی تا31 جولائی 2017تک موبائل رجسٹریشن وین روانہ کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے تفصیل کے مطابق سکھر ضلع کی تمام یوسیز میں جن میں سانگھر تعلقہ روہری، تھری موہی تعلقہ روہڑی، یوسی اکبر پور تعلقہ روہری، اڑور تعلقہ روہری ، سلطانپور، رپر، کوٹ بلا تعلقہ پنوعاقل، صالح پٹ تعلقہ صالع پٹ کی یوسیز میں موبائل وین مندرجہ بالا تاریخوں میں موجود رہیں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ گھوٹکی ایٹ میرپور ماتھیلوکے تعلقہ اوبا ڑو کی یوسیز ، یوسی بیروٹھا، یوسی لونی تعلقہ ڈھرکی ، یوسی گھڑی چکر تعلقہ میرپور ماتھیلو کی یوسیز میں موبائل وین موجود رہیگی۔ اسی طر ح خیرپور ضلع کے تعلقہ فیض گنج، صوبودیرو، گمبٹ کنگری، کوٹڈیجی ،ٹھری میرواہ ،اور خیرپور کی مختلف یوسیز میں موبائل وین ٹیمیں03 جولائی تا 31 جولائی 2017 تک موجود ہونگی اس سلسلے میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور اضلاع کی عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے اور درستگی کے لیے دی گئی تاریخوں میں نادر ا کی موبائل ٹیموں کے ساتھ رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :